خبرنامہ

نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا

نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے مطابق کے مطابق این ٹی ڈی سی نے وولٹیج اور فریکوینسی کے معیار پورے نہیں کیے اس لیے جرمانہ کارکردگی کے معیار پورے نہ کرنے پر کیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ این ٹی ڈی سی کی سالانہ رپورٹ کا جامع تجزیہ کیا، این ٹی ڈی سی نے سبی کوئٹہ گرڈ اسٹیشن سےکم وولٹیج بجلی فراہم کی، این ٹی ڈی سی کی وجہ سے صارفین کو کم وولٹیج بجلی ملی جب کہ اس طرح کی خرابیاں ملک کےدیگر حصوں میں بھی سامنے آئیں۔ اعلامیے کے مطابق جرمانے کا فیصلہ این ٹی ڈی سی کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 14-2013 کی بنیاد پر کیا گیا اور جرمانے سے متعلق این ٹی ڈی سی کی نظرثانی درخواست مسترد کردی گئی۔