خبرنامہ

نیپرا نے بجلی 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دےدی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 70 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی تاہم نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے جو جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا اور کراچی کے صارفین اس سے مستثنیٰ ہیں۔