خبرنامہ

ورلڈ بینک ٹیکس اصلاحی منصوبے کی فنڈنگ پربھی آمادہ

ورلڈ بینک ٹیکس اصلاحی منصوبے کی فنڈنگ پربھی آمادہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن)عالمی بینک نے ٹیکس اصلاحی منصوبے کیلیے پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ عالمی بینک نے ٹیکس اصلاحی منصوبے کیلیے پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی جس کیلیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان یکم جنوری 2018 سے مذاکرات شروع ہوں گے۔ ’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق عالمی بینک نے ٹیکس ریونیو اور گروتھ کی رفتار تیز کرنے کے لیے قائم کردہ ٹرسٹ فنڈ کے ٹیکس کمپوننٹ سے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق مذاکرات کے بارے میں راول فلیکس جنکوئیرہ ویلا کو مذاکراتی ٹیم کا سربراہ مقرر کردہ ہے۔ عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا شیڈول بھی طے ہوگیا ہے، ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ یکم جنوری 2018سے جون 2018تک مذاکرات ہوں گے اور عالمی بینک کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کو مالی سال2018-19 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کے تحت استعمال میں لایا جائے گا۔