حکومت کی جانب سے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں دو روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر تک کمی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے، جب کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ بروز جمعہ آج وزارت خزانہ کرے گی۔
خیال رہے کہ اگست کے مہینے کے لیے نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جولائی کے ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 ۔پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، تاہم بعد میں حکومت نے ٹیکس میں کمی کردی اور جولائی میں پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب رہا۔
اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95روپے 24پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 112روپے 94پیسے ہے۔ پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 10روپے اور ڈیزل پر 8روپے وصول کر رہی ہے تاہم جی ایس ٹی اس کے علاوہ ہے۔