خبرنامہ

وزیراعظم کا کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم

وزیراعظم:(ملت+اے پی پی) میاں محمد نواز شریف نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان پاکستانی معیشت کا اہم حصہ ہیں، کھاد پر سبسڈی جاری رہنی چاہیے تاکہ اہم فصلوں کے اہداف حاصل ہوسکیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مجموعی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہیں۔ کھاد پر سبسڈی کے لیے 28 ارب روپے مختص کیے گئے تھے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر یہ سبسڈی دے رہی تھیں اور یہ مختص رقم خرچ ہوچکی تھی۔