خبرنامہ

ٹائروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کی حمایت

ٹائروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کی حمایت
کراچی:(ملت آن لائن) ٹائر بنانے والی معروف کمپنی نے ٹائروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کے اقدامات کی تائید کردی۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ مقامی صنعتوں کو مزید فروغ دینے میں مدد کریگا، 5سال میں امپورٹ 35 فیصد اضافے کے ساتھ5.4 ملین ٹائر تک پہنچ گئی ہے، ملک میں 500 سے زیادہ اقسام کے ٹائر درآمد کیے جا رہے ہیں اور جنرل ٹائر ان درآمد شدہ سائز میں سے 40 تیار کرتی ہے جو 2016-17 میں درآمد شدہ ٹائروں میں سے 75 فیصد ہیں۔
واضح رہے کہ 20 فیصد ٹائروں کی طلب مقامی پیداوار اور 55 فیصد درآمد کے ذریعے پوری کی جاتی ہے جبکہ باقی اسمگل کیے جاتے ہیں۔ ذرائع نے درآمد میں اضافے کی وجہ بتائی کہ آئی ٹی پی درست حقیقت ظاہر نہیں کرتی، ہم نے آئی ٹی پی بہتر بنانے پرزور دیا جس پر کسٹمز نے درست ردعمل ظاہر کیا۔
ذرائع نے کہا کہ 70 سال میں کسی درآمدکنندہ نے ٹائر مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کا نہیں سوچا کیونکہ بڑے پیمانے پرانڈر انوائس شدہ امپورٹ جو زیادہ منافع بخش ہے کی وجہ سے مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کا کوئی جواز نہیں بنتا۔