خبرنامہ

ٹماٹر کی درآمدات پر پابندی سے 100 ارب روپے کی بچت

ٹماٹر کی درآمدات پر پابندی سے 100 ارب روپے کی بچت
لاہور:(ملت آن لائن) ٹماٹر کی درآمدات پر پابندی سے 100 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ، 16-2015 میں 7.916 ارب روپے کے 233246 ٹن ٹماٹر درآمد کئے گئے تھے ، پیداوار میں سندھ پہلے ، بلوچستان دوسرے ، پنجاب ، خیبر پختوانخوا کا تیسرا اور چوتھا نمبر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹماٹر کی درآمدات پر پابندی سے تقریباً 100 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 16-2015 میں پاکستان نے 7.916 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے بھارت سمیت دیگر ممالک سے 233246 ٹن ٹماٹر درآمد کئے تھے ۔ امسال نامناسب موسم کی وجہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ٹماٹر کی فصل متاثرہونے کی وجہ سے ٹماٹر کی کمی دیکھنے میں آئی تاہم اب چند روز میں یہ کمی دور ہوجائے گی ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹماٹر کی سالانہ پیداوار 543160 ٹن ہے ۔ پنجاب ٹماٹر کی پیداوار کا 19 فیصد حصہ پیدا کر کے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سندھ 35 فیصد پیداوار کے ساتھ پہلے ، بلوچستان 27 فیصد پیداوار کے ساتھ دوسرے اور خیبر پختونخوا 16 فیصد پیداوار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔