خبرنامہ

ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں تیزی

ٹوکیو ۔07 نومبر (ملت + اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 271.85 پوائنٹس کی بہتری سے 17177.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ہانگ کانگ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس0.61 فیصد یا 138.42 پوائنٹس کی بہتری سے 22781.33 پوائنٹس اور شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.13 فیصد یا 4.06 پوائنٹس کے اضافے سے3129.79 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔