خبرنامہ

ٹوکیو، ہانگ کانگ سمیت بیشتر ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ٹوکیو اور ہانگ کانگ سمیت بیشتر ایشیائی حصص بازاروں میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ اوپیک کی خام تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے اثرات ہیں۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین نکی 225 انڈیکس 1.54 فیصد یا 281.31 پوائنٹس کے اضافے سے 18589.79 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 1.24 فیصد یا 18.27 پوائنٹس کی بہتری سے 1487.70 پوائنٹس ہو گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.69 فیصد یا 156.30 پوائنٹس کے اضافے سے 22946.07 پوائنٹس اور شنگھائی میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.52 فیصد یا 17.05 پوائنٹس کی بہتری سے 3267.08 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.41 فیصد یا 8.57 پوائنٹس کے اضافے سے 2115.48 پوائنتس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔