خبرنامہ

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ٹوکیو میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.68 فیصد اضافہ ہوا اور نکی 225 انڈیکس 131.82 پوائنٹس کی بہتری سے 19405.61 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 0.51 فیصد یا 7.82 پوائنٹس کے اضافے سے 1550.54 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔