خبرنامہ

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہانگ کانگ میں مندی، شنگھائی میں استحکام کی صورتحال

ٹوکیو ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی جبکہ ہانگ کانگ میں مندی کا رجحان رہا تاہم شنگھائی میں استحکام کی صورتحال رہی۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 24.61 پوائنٹس کی بہتری سے 16880.98 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.08 فیصد یا 1.05 پوائنٹس کی بہتری سے 1348.24 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں مندی کا رجحان رہا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.30 فیصد یا 68.77 پوائنٹس کی کمی سے 23164.54 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ شنگھائی میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.88 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 3064.69 پوائنٹس جبکہ شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.10 فیصد یا 2.14پوائنٹس کی بہتری سے 2048.88 پوائنٹس ہو گیا۔