خبرنامہ

ٹوکیو کموڈیٹی ایکس چینج میں خام قدرتی ربڑ کے نرخ 6 سال کی کم ترین سطح پر

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ٹوکیو کموڈیٹی ایکس چینج میں خام قدرتی ربڑ کے نرخ 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے۔ٹوکیو ٹریڈ میں ربڑ کے سودے 331 ین (2.91 ڈالر) فی کلو گرام میں طے ہوئے،جاپانی ربڑ کے سودے 275.5 ین اور شنگھائی فیوچرز ایکس چینج میں ربڑ 309 ین فی کلو گرام رہی۔