خبرنامہ

ٹویوٹا کا اوبر ٹیکنالوجیز میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ٹوکیو ۔(ملت+اے پی پی) جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا نے رائیڈ ہیلنگ کمپنی اوبر ٹیکنالوجیز میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔کمپنیوں کی جانب سے منگل کو جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق ٹویوٹا اوبر کے لئے خودکار گاڑیوں کے منصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے اوبر کے سیلف ڈرائیونگ بزنس کو فروغ حاصل ہو گا۔ منصوبے کے تحت ٹویوٹا اوبر کے لئے سیانا منی وین ماڈل کی گاڑیاں بنائے گی جو2021ء تک اوبر کے خودکار گاڑیوں کے دستے میں شامل ہو جائیں گی۔ اوبر نے والوو اور ڈیاملر کار ساز اداروں سے بھی شراکتی معاہدے کئے ہوئے ہیں