خبرنامہ

ٹیکسٹائل انڈسٹری پراضافی ٹیکس غیر قانونی قرار

لاہورہائیکورٹ:(ملت+اے پی پی) نے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے سیلز ٹیکس کی دفعہ4 کے تحت ہی ٹیکس لیا جا سکتا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے یونی ڈائینگ سمیت دیگر ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسڈسٹری ٹیکس کی زیرو ریڈڈ کیٹیگری میں آتی ہے، زیرو ریڈڈ ہونے کے باوجود 2 فیصد اضافی ٹیکس لگایا گیا جو سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 3 کی ضمنی دفعہ ون اے کے منافی ہے ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس کوغیر قانونی قرار دے دیا۔