خبرنامہ

ٹیکسٹائل برآمدات میں جولائی تا نومبر 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ

ٹیکسٹائل برآمدات میں جولائی تا نومبر 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ
کراچی:(ملت آن لائن) پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے شعبے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ایکسپورٹ میں صرف40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو سکا جبکہ درآمدات میں سب سے بڑے حصے کی حامل توانائی کی درآمدات میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔کپاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی گزشتہ 5ماہ میں درآمدات 21 فیصد کے اضافے سے 24ارب 6 کروڑ 2 لاکھ 9 ہزار ڈالر رہیں جس میں سب سے بڑا حصہ پٹرولیم گروپ کا رہا، پٹرولیم گروپ کی درآمدات 1ارب 46کروڑ 91لاکھ 85 ہزار ڈالر یا 35.96 فیصد کے اضافے سے 5ارب 55کروڑ 52 لاکھ 36 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پٹرولیم مصنوعات3ارب26کروڑ، کروڈ 1ارب 46کروڑ کے علاوہ ایل این جی 70کروڑ اور ایل پی جی کی درآمدات 12کرور 97لاکھ ڈالر رہیں جبکہ سونے، لوہے اور فولاد سمیت مختلف دھاتوں کی ایکسپورٹ 52 کروڑ 97 لاکھ 82 ہزار ڈالر کے اضافے سے 2ارب 13 کروڑ 42لاکھ ڈالر، زرعی ودیگر کیمیکلز کی درآمدات 62کروڑ 70لاکھ 47 ہزار ڈالر بڑھ کر 3ارب 58کروڑ ڈالر، سی کے ڈی، سی بی یو، پارٹس سمیت ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 48 کروڑ 16لاکھ 82 ہزار ڈالر بلند ہو کر 1ارب 64کروڑ 71لاکھ ڈالر، فوڈگروپ کی امپورٹ 37کروڑ 65لاکھ 35 ہزار ڈالر کے اضافے سے 2ارب 71کروڑ 81لاکھ 34 ہزار ڈالر ہوگئی، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل گروپ، ٹائر ٹیوب ، پیپر بورڈ اور دیگر آئٹمز کی درآمدات بھی بڑھ گئیں تاہم مشینری کی درآمدات2.20 فیصد گھٹ کر 4ارب 53کرور 40لاکھ 51 ہزار ڈالر رہ گئیں۔

پی بی ایس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے برآمدی شعبے ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی برآمدات میں 5ماہ کے دوران 39کروڑ 21لاکھ 71 ہزار ڈالر یا 7.66 فیصد کا اضافہ ہوسکا جس سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 5ارب 51کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ غذائی اشیا کی برآمدات صرف 17کروڑ22لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1ارب 49کروڑ ڈالر، پٹرولیم گروپ کی ایکسپورٹ 7کروڑ16لاکھ 24 ہزار ڈالر یا 117 فیصد کے اضافے سے 13کروڑ 29لاکھ 25 ہزار ڈالر، اسپورٹس گڈز کی برآمدات 15لاکھ 82 ہزار ڈالر بڑھ کر12کروڑ54لاکھ 78 ہزار ڈالر، لیدر پروڈکٹس کی 46لاکھ 95 ہزار ڈالر بڑھ کر 21 کروڑ 95 لاکھ84 ہزار ڈالر، آلات جراحی کی 1کروڑ 93لاکھ 21 ہزار ڈالر کے اضافے سے 15کروڑ70لاکھ 66 ہزار ڈالر، کیمیکل وفارما پروڈکٹس کی 11کرڑ 38لاکھ 76 ہزار ڈالر بڑھ کر45کرور 13لاکھ 33 ہزار ڈالر، انجینئرنگ گڈز 1کروڑ50لاکھ 90 ہزار ڈالر کے اضافے سے 8کروڑ 49لاکھ 50 ہزار ڈالر ہوگئی، اس کے علاوہ فٹ ویئر، جیمز اور گڑ کی برآمدات میں بھی واجبی سا اضافہ ہوا تاہم خام چمڑے، سیمنٹ، قالین، فرنیچر، شیرے اورجیولری کی ایکسپورٹ گر گئی۔