ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری دن ہے۔ایف بی آر کو ایک سو دس ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہواہے۔اسکیم کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی ۔ چیئرپرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین نے کہا ہے کہ عوام غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات ڈکلیئر کرکے اس آخری اور حتمی موقع سے فائدہ اٹھائیں کیوںکہ اسکیم میں مزید توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک تقریبا پینسٹھ ہزارافراد نے اسکیم سے فائدہ اٹھایا، ڈومیسٹک اسکیم سے انسٹھ ہزارجبکہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے چھ ہزارافراد اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں،اسکیم سے ایف بی آر کو ایک سو دس ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہو چکا ہے۔