خبرنامہ

ٹیکس دفاتر وصولیوں کیلیے 31 دسمبر کو 10 بجے تک کھلے رہیں گے

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) ملک بھر سے ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے 31دسمبر کو چھٹی والے دن بھی تمام ٹیکس دفاتر کے ساتھ مخصوص بینک برانچزکھلی رکھنے کا اعلان کر دیاگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے جاری ہونے والے خط میں تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو، لارج ٹیکس پیئر یونٹس ریجنل ٹیکس آفیسز کارپوریٹ، ریجنل ٹیکس آفیسز، اسٹیٹ بینک پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیسلٹی ٹیکنالوجیز، (این آئی ایف ٹی)کو کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کی 30 اور 31 دسمبر کو ملک بھر میں تمام ٹیکس دفاتر اور متعلقہ بینک برانچز کھلی رکھی جائیں اور ان کے دورانیے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، 30 دسمبر جمعہ کو ٹیکس جمع کرانے والوں کی سہولت کے لیے ٹیکس دفاتر رات 8 بجے تک کھلیں رہیں گے جبکہ 31 دسمبر ہفتہ کو یہ دفاتر رات 10بجے تک کھلیں رہیں گے۔ چیف کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے افسران سے رابطہ میں رہیں اور 31 دسمبر تک ٹیکس ٹرانسفر کر دیں، 31 کو دسمبر کو جمع ہونے والا ٹیکس اسی دن ہی ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے۔