خبرنامہ

ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے نئی ایپلی کیشن متعارف

ٹیکس دہندگان

ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے نئی ایپلی کیشن متعارف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) فیڈرل بورڈ أف ریونیو کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور انٹرنیٹ کے بغیر سیلز ٹیکس گوشوارے تیار کرنے کے لیے نئی ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے تیار کی گئی نئی ایپلی کیشن آئرس اے ڈی ایکس (Iris-ADX) کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے ٹیکس دہندگان سیلز انوائسز ڈیبٹ کریڈٹ نوٹس اور سیلز ٹیکس ودہولڈنگ سمیت سیلز ٹیکس گوشوارے انٹرنیٹ کی سہولت کے بغیر بھی تیار کر سکیں گے۔

اس ایپلی کیشن کے اجرا کے ٹیکس دہندگان کو سیلز انوائسز تیار کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت کی ضرورت نہیں ہوگی اور گوشوارے جمع کروانے کی تاریخوں کے دوران انٹرنیٹ کے مسائل اور سسٹم کے اوورلوڈ ہونے کے مسائل سے نجات ملے گی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بڑے ٹیکس دہندگان کو ڈیٹا تیار کرنے میں خاص طور پر سہولت ہوگی تاہم اس ایپلی کیشن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا اور اس میں مزید جدت لائی جائے گی اور اس کی مدد سے انکم ٹٰیکس گوشوارے اور سٹیٹمنٹس انٹرنیٹ کے بغیر تیار کی جاسکیں گی۔