خبرنامہ

پاکستانی تاجروں نے بھارتی نمائش کا احتجاجاً بائیکاٹ کردیا

کراچی:(ملت+اے پی پی) پاکستانی تاجروں کے وفاق ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزی پر پاکستانی حکومت کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے نومبر میں ہونے والی انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف2016) میں احتجاجاً شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ نمائش دہلی میں 14تا 27نومبر منعقد ہورہی ہے تاہم ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اس نمائش میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سینئر نائب صدر خالد تواب کی زیرصدارت ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فیئر اینڈ ایگزی بیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوئی پاکستانی کمپنی ذاتی حیثیت میں بھی آئی آئی ٹی ایف2016میں شرکت نہیں کرے گی۔ میٹنگ میں کراچی سے کثیر تعداد کے علاوہ ایف پی سی سی آئی لاہور آفس سے بھی بڑی تعداد نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔