معاشی ماہرین نے عام انتخابات کے انعقاد کو ملکی معیشت کے لیے نیک شگون قرار دے دیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں ساڑھے سات سو پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 750 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 128 رپوے 17 پیسے پر آگیا اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 70 پیسے سستا ہو کر 129 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔
معاشی ماہرین نے عام انتخابات کو ملکی معیشت کے لئے نیک شگون قرار دے دیا۔ معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ نو منتخب حکومت کے لئے بڑے چیلنیجز ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کی گاڑی ٹریک پر آجائے ایسے میں آنے والی حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔