پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھاگیاجبکہ سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔ انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے 33 پیسے پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کوابتدا میں ہی ہنڈریڈانڈیکس میں450 سو سےزائدپوائنٹس کااضافہ ہوا۔ہنڈریڈانڈیکس40ہزار400پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
تاہم انٹر بینک میں ڈالرمہنگا اور روپیہ کمزورہورہاہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر6 پیسےمہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرزکےمطابق انٹر بینک میں ڈالر128 روپے33 پیسے پرپہنچ گیا۔