خبرنامہ

پاکستان امریکہ ٹریڈ اینڈ انسوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا آٹھواں اجلاس 18اکتوبر کو اسلام آباد میں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان امریکہ ٹریڈ اینڈ انسوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا آٹھواں اجلاس 18اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا ۔اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت تجارتی نمائندہ او ر سفارتکار مائیکل فورمن کریں گے ۔جبکہ وفد میں پاکستان نے امریکہ کے سفیر ڈویڈ ہل ڈپٹی امریکی تجارتی نمائندہ میتھو اووگل مائیکل ڈلینی ڈائریکٹر جنوبی وسطی ایشیامحترمہ زیبا ریاض الدین اور دیگر ارکان شامل ہوں گے۔پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کریں گے اور اس وفد میں سیکرٹری تجارت عظمت رانجھا،ایڈیشنل سیکرٹری تجارت اسد حیا الدین اور واشنگٹن ڈی سی میں ٹریڈ منسٹر علی طاہر شامل ہوں گے۔ٹریڈ انسوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) پاکستان اور امریکہ نے 2003میں دستخط کیے تھے ۔ٹیفا کونسل اعلیٰ سطحی ادارہ ہے جس کو پاکستان اور امریکہ کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی شعبہ میں تعلقات کے فروغ کا کام سونپا گیا ہے۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کو تجارت سرمایہ کاری میں درپیش مسائل اور مشکلات کا حل بھی اسی کونسل کی ذمہ داری ہے۔ 18اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں دونوں ممالک پاکستانی برآمدات کی رسائی میں بہتری لانے کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کریں گے۔جبکہ ٹیکسٹائل زرعی اور دیگر مصنوعات پاکستان میں حقوق ملکیت دانش کے نفاذاختلافی امور کے حل کے میکزم بارے بھی بات چیت ہوگی۔اجلاس کے دوران پاکستان کی طرف سے امریکہ سے آنے والے وفد کو ملک میں سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال میں بہتری آنے کے بارے میں بتایا جائے گااور امریکی حکومت پر زور دیا جائے گا۔پاکستان کی سکیورٹی صورتحا ل میں بہتری آنے کے باعث امریکی کاروباری افراد کے لیے جاری ایڈوائزری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں تجارتی گنجائش کے مطابق اضافہ نہیں ہوا۔لہذا یہی وقت ہے کہ دونوں اطراف کے کاروباری حضرات میں آزادانہ رابطوں کے لیے ایڈوائزیز پر نظرثانی کی جائے