خبرنامہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روز تیزی کے بعد مندی

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج دو روزہ تیزی کے بعد جمعرات کے روز مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس 325 پوائنٹس گھٹ کر 40200 پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 83ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84 کھرب روپے سے کم ہو کر 83 کھرب روپے رہ گیا ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40600 اور 40700 پوائنٹس کی دو بالائی حدیں عبور کر گیا ، تاہم مارکیٹ کے اوپر جاتے ہی منافع خوری کی غرض سے فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس کم ہو کر 40200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 325.67 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس کم ہو کر 40266.21 پوائنٹس پر آگیا ، اسی طرح 187.37 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20303.68 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 279 پوائنٹس کمی سے 29018.36 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 216 میں کمی اور 9 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ سب سے زیادہ تیزی فیصل سپننگ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 11.25 روپے کے اضافے سے 236.99 روپے پر بند ہوئی ، اسی طرح سازگار انجینئرنگ کے حصص کی سودے بھی 9.11 روپے کی تیزی سے 191.36 روپے پر بند ہوئے ، سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور سفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی ۔