اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن)گذشتہ مالی سال 2018ء کے دوران پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے بعداز ٹیکس منافع میں 15 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ء کے دوران پی ایس او نے 18 ہزار 226 ملین روپے کا بعداز ٹیکس نفع کمایا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال 2018ء کے دوران کمپنی کا خالص منافع 15 ہزار 461 ملین روپے تک کم ہو گیا۔ اس طرح کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 15 فیصد کی کمی سے فی حصص آمدن بھی 55.90 روپے کے مقابلہ میں گذشتہ سال کیلئے 47.42 روپے فی حصص تک کم ہو گئی