خبرنامہ

پاکستان عالمی سطح پر دودھ کی پیداوار میں پانچویں نمبر پر

پاکستان عالمی سطح پر دودھ کی پیداوار میں پانچویں نمبر پر
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا پیسیفک کے تین سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے جبکہ عالمی سطح پر دودھ کی پیداوار میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ حکومت کی جانب سے دودھ کی درآمد کی حوصلہ شکنی سے مقامی شعبہ ترقی کرے گا جبکہ اس میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھے گی ۔ ایشیا کی ڈیری مارکیٹ کا حجم ایک سو بیس ارب ڈالر ہے جس میں پاکستان کا حصہ جو اس وقت چھپن کروڑ ٹن ہے ، مزید بڑھ جائے گا ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں دودھ دینے والے جانوروں کی کوئی کمی نہیں ، تاہم گائے اور بھینس سے دودھ کی پیداوار ترقی یافتہ ممالک سے سات سے آٹھ گنا کم ہے ۔