پاکستان 80 فیصد دفاعی پیداوار خود کررہا ہے، رانا تنویر حسین
لاہور:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان خود 80 فیصد دفاعی پیداوار کررہا ہے۔
رانا تنویر حسین حلقہ این اے 132 کے علاقہ ٹھٹھہ اکبر شاہ میں سوئی گیس کی فراہمی اور کارپٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموںکا سفرجاری رکھااور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ترکی،کوریا، سنگاپورمیں جمہوری نظام کوتسلسل سے چلنے دیا گیا جس کی وجہ سے یہ ملک ترقی یافتہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دس سالوں کا کام پانچ سال میں کیا جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پرہوگا جس میں مسلم لیگ(ن) واضح کامیابی حاصل کرے گی۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اپنی 80 فیصد دفاعی پیداوار خود بنا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا قابل اعتماد دوست نہیں ہے، پاکستان نے دفاعی پیداوار میں بہت ترقی کی ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واقعہ قصور کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پولیس کو اپنی کارکردگی بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوام کی خدمت کی جس کی وجہ سے وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ امریکا قابل اعتماد دوست نہیں، ترکی، کوریا، سنگاپور جمہوری نظام کے تسلسل کی وجہ سے ترقی یافتہ بن گئے، پاکستان میں بھی 2025 تک معیشت بہت بہترہوگی،