خبرنامہ

پاک امریکہ بزنس کانفرنس

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) پاک امریکہ بزنس کانفرنس آئیندہ سال اپریل 2017ء کو کراچی میں منعقد ہو گی۔ سرمایہ کاری بورڈ سندھ اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانہ کے حکام نے کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔ سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے بیان کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاک امریکہ دو طرفہ تجارتی و اقتصادی رابطوں میں اضافہ ہے۔ کانفرنس میں 30 سے زائد امریکی کمپنیاں شرکت کرینگی جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، بنیادی ڈھانچے، زراعت، خوراک، ٹیکسٹائلز، گارمینٹس اور مالیات کے شعبوں سے وابستہ کمپنیاں شامل ہیں۔