خبرنامہ

پنجاب بھر میں کپاس کی قبل از وقت کاشت پر دفعہ 144 نافذ

پنجاب: (ملت+اے پی پی) بھر میں کپاس کی قبل از وقت کاشت پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ کوئی پکڑا گیا تو کاروائی کر کے فصل تلف کر دی جائے گی ۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کے کاشت کار 15 اپریل سے پہلے کپاس کی فصل کی بوائی نہ کاریں بصورت دیگر اگر فصل پہلے لگائی تو پکڑے جانے پر پوری تلف کر دی جائے گی ۔ اس اقدام کا مقصد کپاس کے کسان کو بروقت بوائی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کپاس کی بہتر فصل حاصل کر سکے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل کی قبل از وقت بوائی سے پیداوار کم حاصل ہوتی ہے ۔پنجاب میں کئی سالوں سے کپاس کی فصل کی پیداوار کمی کا شکار ہے اور ہدف پورا نہیں ہو سکا