خبرنامہ

پنجاب میں کپاس کی کاشت، رقبے میں کمی

حکومت:(اے پی پی) حکومت نے سال دو ہزارسولہ ،سترہ کیلئے کپاس کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا تخمینہ لگادیاپنجاب میں کپاس کی کاشت کے ایر یا میں 21فیصد کمی اور سندھ کے کاشت کے ایریا میں 2فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری کی زیر صدارت سال دو ہزار سولہ ،سترہ کیلئے کاٹن کراپ اسسمینٹ کمیٹی کا پہلااجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ میں متعلقہ حکام نےبتایا کہ رواں سال کیلئے کپاس کا پیداوار ی ہدف ایک کروڑ اکتالیس لاکھ گانٹھیں مقرر کیا گیا ہے تاہم پیداوار ایک کروڑ بارہ لاکھ گانٹھیں رہیں گی ۔ رواں سال پنجاب میں کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 75لاکھ گانٹھیں ،سندھ 37لاکھ ،خیبر پختونخوہ ایک ہزار اور بلوچستان کیلئے کپاس کی پیداوار کا ابتدائی تخمینہ اڑتیس ہزار گانٹھیں لگایا گیا ہے۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کے ایر یا میں 21فیصد کمی اور سندھ کے کاشت کے ایریا میں 2فیصد کا اضافہ ہوا ، گزشتہ سال کے مقابلے میں کپاس کی کاشت کے مجموعی ایریا میں 15فیصد کی کمی ہوگئی جسے کپاس کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔