خبرنامہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.50 روپے لیٹرکمی کا امکان

لاہور:(اے پی پی) ملک بھرمیں یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 4 روپے 50 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے، آئندہ ماہ سے پٹرول 2روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے46 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 80 پیسے جب کہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 4 روپے50 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔