خبرنامہ

پٹرول 2.98، ڈیزل 10.25روپے مزید مہنگا کرنے کی سمری ارسال

پٹرول 2.98،

پٹرول 2.98، ڈیزل 10.25روپے مزید مہنگا کرنے کی سمری ارسال

اسلامآباد:(ملت آن لائن) حکومت کی جانب سے کل جمعرات یکم فروری سے ایک بار پھر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر، پٹرول کی قیمت میں2 روپے98 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں11 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی سمری کی منظوری کی صورت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت100 روپے16 پیسے فی لیٹر، پٹرول84 روپے 51 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل77 روپے6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت70 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم 8 روپے، پٹرول پر10 روپے، مٹی کے تیل پر6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل پر3 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی سفارش کی گئی ہے، اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر31 فیصد اور دیگر تمام مصنوعات پر70 فیصد جی ایس ٹی کی سفارش کی ہے، سمری پر غور کے بعد وزیراعظم قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دیں گے۔