خبرنامہ

پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 15.21 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (ملت + اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 15.21 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2016ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 146.57 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران موبائل فون سیٹوں کی درآمدات 172.87 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران موبائل فون سیٹوں کی درآمدات 172.87 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ ا گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران موبائل فون سیٹوں کی درآمدات میں 15فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔