برازیلیا ۔ 11 نومبر (ملت + اے پی پی) برازیل کی سب سے بڑی آئل کمپنی پیٹروبراس کوتیسری سہ ماہی میں 4.9ارب ڈالر کے خسارے کاسامنا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گروپ کے فنانس ڈائریکٹر ایوان مانیٹرو نے بتایاکہ کمزور کرنسی اور تیل کی کمی کی وجہ سے کمپنی کو گزشتہ سہ ماہی کے دوران 4.9ارب ڈالر کے خسارے کاسامنا کرناپڑا۔ واضح رہے کہ پیٹرو براس میں مالیاتی سکینڈلز برازیل کی صدر کے مواخذے پر منتنج ہوئی تھی ۔برازیل کے تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران کی بد عنوانی ، ٹھیکیداروں اور سیاستدانوں کی مداخلت کی وجہ سے کئی ارب ڈالر کا غبن ہواہے تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو ناقابل یقینی منافع حاصل ہواتھا ۔ کمپنی میں سکینڈل کی وجہ سے گزشتہ برس کمپنی نے 2017ء سے لے کر 2021ء تک سرمایہ کاری میں 25فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔