خبرنامہ

پی آئی اے کا ترکش ایئر لائن سے کوڈ شیئرنگ معاہدہ

پی آئی اے کا ترکش ایئر لائن سے کوڈ شیئرنگ معاہدہ
کراچی:(ملت آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اور ترکش ایئرلائن کے درمیان کی جانے والی کوڈ شیئرنگ کے حوالے سے موسم سرما میں پروازوں کے لیے پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیتے ہوئے شیڈول جاری کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لیٹر نمبر HQCAA/1088/208/AT(NR) جاری کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے جنرل مینجر انڈسٹری افیئر اورترکش ایئرلائن کے جنرل مینجر کو مکتوب میںکہا ہے کہ قومی ایئر لائن اور ترکش ایئرلائن انتظامیہ اپنے اپنے مسافروں کو کوڈ شیئرنگ کے حوالے سے ضرور آگاہ کریں۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ موسم سرما کیلیے پی آئی اے اور ترکش ایئرلائن کی کوڈ شیئرنگ کے تحت پروازوںکا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، یہ شیڈول مارچ2018تک نافذالعمل ہوگا۔ شیڈول کے تحت خلیجی ریاستوں میں قومی ایئر لائن کی پروازوں پر ترکش ایئرلائن کے مسافروں کو سفر کی سہولت حاصل ہوگی جبکہ ترکی کیلیے پروازوں پر پی آئی اے کے مسافر ترکش ایئرلائن پر سفر کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کے ترکش سمیت تھائی ایئرویز، اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئرنگ معاہدے ہیں۔