خبرنامہ

پی آئی اے کے 4 اے ٹی آر گراؤنڈ کر دیے گئے

پی آئی اے:(اے پی پی) پی آئی اے کے 4 اے ٹی آر جہاز عارضی طور پر گراونڈ کر دیے گئے ، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کو انجن اوورہال کرنے کےلیے گراونڈ کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے ٹی آر جہازوں کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر عارضی طور پر گراونڈ کیا گیا، مسافروں کی حفاظت پی آئی اے کی پہلی ترجیح ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چارجہازوں کے گراونڈ ہونے سے پی آئی اے کی گلگت، اسکردو، چترال ، سکھر، موہنجودڑو ، نواب شاہ ، گوادر، تربت، پنجگور، اور ملتان کےلیے پروازیں متاثر ہوں گی۔