خبرنامہ

چیئرمین ایف بی آر کی مدت ملازمت میں توسیع مشکل میں پڑ گئی

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف یونیو (ایف بی آر) نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایف بی آر و فیلڈ افسران کی ترقیوں کے کیس نمٹانے کے لیے زیرالتوا کیسوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد جنوری میں ریٹائر ہونے جارہے ہیں اور پانامہ ایشو سمیت دیگر اہم معاملات سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث ان کی مدت ملازمت میں توسیع مشکل ہوگئی ہے جس کے باعث چیئرمین ایف بی آر نثار محمد نے ریٹائرمنٹ سے پہلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر چاہتے ہیں کہ ان سے متعلقہ جو معاملات التوا کا شکار ہیں وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے نمٹا دیں اور اسی فیصلے کے تحت انھوں نے ہدایت کی ہے کہ افسران کی ترقیوں کے جو کیس التوا کا شکار ہیں وہ انہیں بھجوائے جائیں تاکہ ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے ان کیسوں کو نمٹادیا جائے تاکہ ان افسران کی ترقیاں ہوسکیں، اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے ہیڈکوارٹرز و فیلڈ فارمشنز میں ماتحت افسران کی انکوائریوں سمیت دیگر معاملات سے متعلقہ کیسز کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ ان کی وجہ سے جو کیسز و معاملات بھی زیر التوا پڑے ہیں انہیں نمٹایا جا سکے۔