خبرنامہ

چین،چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے منافع میں اضافہ

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں 2016کے دوران منافع میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس وقت چین کی معیشت عالمی اصلاحات کے باعث سست روی کا شکار رہی،نیشنل ایکویٹیز ایکسچینج اور کوٹیشن سسٹم میں درج چھوٹے اور درمیانے درجے کے 1598کاروباری اداروں نے گذشتہ سال 3.05 ملین امریکی ڈالر کا منافع کمایا جو اسے گذشتہ برس کے مقابلے میں 26.29زیادہ ہے،درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں نے مارچ کے اختتام تک جو اپنی رپورٹ شائع کی ہے،اس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 212 ملین یوآن کا منافع کمایا،2016کے اختتام تک ہر کمپنی کے اثاثوں کی اوسطاً مالیت 464ملین یوآن رہی جس میں 2015کے مقابلے میں 23.9فیصد کا اضافہ ہوا،نیشنل ایکوٹیز ایکسچینج اینڈ کوٹیشنز جو نیو تھرڈ بورڈ کے نام سے معروف ہے 2012 میں بیجنگ میں قائم کیا گیا تھا۔اس کا مقصد شنگھائی اور شینزن ایکسچینجوں کے ساتھ تعاون کرنا تھا،یہ چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے آسان مالیاتی چینل ہے،جس پر کم خرچ ہوتا ہے اور اس کے رجسٹرڈ کرنے کا عمل بھی آسان ہے،2016کے اختتام تک اس میں 10163کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔