خبرنامہ

چینی برآمد کرنے کی اجازت سے گنے کا ممکنہ تاریخ ساز بحران ٹل گیا

چینی برآمد کرنے کی اجازت سے گنے کا ممکنہ تاریخ ساز بحران ٹل گیا
کراچی:(ملت آن لائن) وفاقی حکومت نے شوگرملوں کو 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے نتیجے میں گنے کے کاشتکاروں کو ممکنہ طور پر اربوں روپے کا نقصان اور گنے کا ممکنہ تاریخ ساز بحران رونما ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے شوگرملوں کو 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کی باقاعدہ منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے دے دی گئی ہے جب کہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں گنے کے کاشتکاروں کو ممکنہ طور پر اربوں روپے کا نقصان اور گنے کا ممکنہ تاریخ ساز بحران رونما ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ شوگر ملوں کو چینی کی سبسڈی کی سہولت کے ساتھ برآمدات کیلیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ 30 نومبر2017 تک بہرصورت کرشنگ کا آغاز کر دیں اور ساتھ ہی گنے کی خریداری کی مد میں بروقت ادائیگیاں کردیں بصورت دیگر انھیں برآمدات پر دی جانیوالی زرتلافی سے محروم کر دیا جائیگا جبکہ حکومت کی جانب سے 14 ستمبر کو منظور کردہ 10 روپے 70 پیسے فی کلو گرام فریٹ سبسڈی پر شوگرملوں کو چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔