خبرنامہ

چینی بینک اور ارجنٹائن میں 150ملین ڈالر کا معاہدہ

بیونس آئرس (ملت آن لائن + آئی این پی) ارجنٹائن کی حکومت نے چین کی مالیاتی کارپوریشن کیساتھ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے پروگرام تیار کر لیا ہے ، پروگرام تیار کیا ہے۔پروگرام کے مطابق ارجنٹائن انویسٹمنٹ اینڈ فارن ٹریڈ بینک اور چائنا ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان 150ملین ڈالر کا ایک ترقیاتی معاہدہ ہو گیا ہے۔بیونس آئرس کے ایک روزنامہ نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں بتایا ہے کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ مالیاتی معاہدہ بہت اہم ہے کیونکہ بین الاقوامی ایجنسیاں ارجنٹائن کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے منافع بخش شرائط پر ہمیں قرض کی پیش کش کررہی ہیں۔ارجنٹائن انویسٹمنٹ اینڈ فارن ٹریڈ بینک کے صدر پبلو گرشیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 150ملین یہ سرمایہ کاری ہمیں قسطوں میں ملے گی جبکہ ابتدائی طورپر 50ملین ڈالر ملیں گے جن کے ذریعے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار میں سرمایہ لگایا جائے گا جن میں قابل تجدید تواناائی کے بنیاد ی ڈھانچے اورزراعت کی ترقی اور دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ارجنٹائن انویسٹمنٹ اینڈ فارن ٹریڈ بینک اور چائنا ڈویلپمنٹ بینک صرف ایک مالیاتی معاہدہ ہی نہیں ہے بلکہ دو اداروں کے درمیان عالمی سطح پر کاروبار کو ترقی دینے ، ارجنٹائن اور ایشیائی کمپنیوں کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا منصوبہ بھی ہے ۔