خبرنامہ

چینی سرمایہ کاروں نے آسٹریلیا کا رخ کر لیا

کنبرا (ملت + آئی این پی) چینی سرمایہ کار آسٹریلیا میں زراعت کی ترقی کیلئے گہری دلچسپی لے رہے ہیں جہاں تیس لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبے پر زرعی پیداوار کیلئے سرمایہ کاری کی جارہی ہے ، چینی سرمایہ کاروں نے مغربی آسٹریلیا میں لاکھوں ہیکٹر زمین خرید کر زراعت شروع کی ہوئی ہے جو کہ اس سال جون کے مقابلے میں دو گنا ہے ، اس میں دو بڑی پراپرٹیز شامل ہیں جن میں سے ایک 705000ہیکٹر اور دوسری 639500ہیکٹر رقبے پر مشتمل ہے جو دونوں چینی سرمایہ کاروں کی ملکیت ہیں ، جبکہ دیگر دو پراپرٹیاں بالترتیب دو لاکھ ہیکٹر اور 189000ہیکٹر رقبے پر مشتمل ہیں ۔اطلاعات کے مطابق آٹھ لاکھ چینی 1.5ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے جائیدادیں خریدنا چاہتے ہیں ، چین میں اس وقت 1340000ایسے افراد موجود ہیں جن میں سے ہر ایک 15 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر سکتا ہے ۔