خبرنامہ

چینی مرکزی بینک نے منی مارکیٹ میں رقم جھونکنا بحال کر دیا

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) چین نے تیرہ روز تک روکے رکھنے کے بعد جمعرات کو رہن سپلیمنٹری لینڈنگ اور ریورس ریپوس کے ذریعے مالیاتی نظام میں نقد رقم جھونکنے کا سلسلہ بحال کر دیا ۔پیپلز بینک آف چائنا نے رہن سپلیمنٹری لینڈنگ کے ذریعے مارکیٹ میں 83.9بلین یوآن (12.2 بلین ڈالر ) جبکہ ریورس ریپوس کے ذریعے 110بلین یوآن کی رقم جھونکی ہے، اس قسم کے آپریشنز کا دوبارہ آغاز ریورس ریپوس کے 40بلین یوآن اور 217بلین یوآن کی درمیانی مدت کے قرضے دینے کی سہولت کی میعاد پوری ہونے کے بعد کیا گیا ہے ۔