خبرنامہ

چینی ٹیلی کام کمپنی کو 1.2 ارب ڈالر جرمانہ

واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکی حکومت نے ایران اور شمالی کوریا کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں پر چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’’ زیڈ ٹی ای ‘‘ پر 1.2 ارب ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ایک سرکاری افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ چینی ٹیلی کام کمپنی زیڈ ٹی ای کی جانب سے ایران اور شمالی کوریا کو مصنوعات کی برآمد کے بعد کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس پر اسے جرمانہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر یہ کسی کمپنی کو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔