خبرنامہ

چینی کمپنیاں آسٹریلوی ا داروں میں سرمایہ کاری سے اجتناب کریں

کنبرا (ملت + آئی این پی) آسٹریلیا کی حکومت نے چینی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ چین کے قومی اداروں کی خرید میں سرمایہ کاری سے اجتناب کریں ، حکومت نے اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیا ہے اور آسٹریلیا کے بنیادی ڈھانچے اور اثاثے جن میں ایس کڈ مین اینڈ کمپنی کیٹل ایمپائر شامل ہے ، غیرملکی سرمایہ کاروں کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے نظر ثانی بورڈ (ایف آئی آر بی ) کے سربراہ بیرین ولسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آسٹریلوی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے باخبر رہنا چاہئے ۔گذشتہ روز بعض اخبارات میں شائع ہونیوالی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور عوام کی یہ خواہش ہے کہ کڈ مین ایسی بڑی کمپنیوں کی اکثریت آسٹر یلیا کے اپنے ہاتھ میں رہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا چینی سرمایہ کاری کیخلاف نہیں ہے کیونکہ چینی کمپنی پینگ سن 285ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی تا ہم اسے زمینی حقائق اور قومی مفادات کے باعث ایسا کرنے سے روک دیا ہے ،بیرین ولسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا چین بزنس کونسل فورم کو بتادیا ہے کہ آسٹریلیا کو بہر حال غیر ملکی سرمایہ کاری کے بارے میں اپنے عوام کا اعتماد برقراررکھنا ہے ، اس لئے میں تجویز کروں گا کہ اگر کوئی چینی کمپنی آسٹریلیا میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے تو اسے ایسی بڑی اور مثالی کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بعض رہنا چاہئے ۔