خبرنامہ

چینی کمپنی ہائیر کے منافع میں رواں سال ریکارڈ اضافہ

بیجنگ(ملت + آئی این پی)چین کی معروف کمپنی ہائیر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کے اسی دورانیہ کی نسبت 12.6فیصد اضافہ آمدنی میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چینی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آمدنی میں اضافہ وسیع ہوتے ہوئے کاروبار سے حاصل کیا گیا ہے ۔سال رواں کے ابتدائی 9ماہ میں کمپنی کو 18.8فیصد کاروباری ریونیو میں اضافہ کی مدد سے 3.5ارب یوآن منافع حاصل ہوا ۔ ریفری جریٹر، واشنگ مشین، ایئر کنڈیشنر اور واٹر ہیٹرسمیت کمپنی کی تمام مصنوعات کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔