خبرنامہ

چینی یوآن کی قدر میں اضافہ

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چینی کرنسی مارکیٹ میں چینی یوآن کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گای ، زرمبادلہ مارکیٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں 135بیسک پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور چینی یوآن 6.8988کی شرح پر بند ہوا ۔دریں اثنا مرکزی بینک کے گورنر زو زیاؤ چوآن نے کہا ہے کہ چینی کرنسی اس سال خود بخود استحکام حاصل کرلے گی کیونکہ اس کی پشت پر مضبوط معیشت اور ملکی پیداوار میں ہونے والے اضافے کا بھرپور اعتماد شامل ہے۔