خبرنامہ

چینی یوان کی امریکی ڈالر میں شرح تبادلہ میں اضافہ،ترک لیرا سنبھلا رہا،سونا مہنگا ہوا

ٹوکیو۔ (ملت+اے پی پی)ایشیائی فوریکس میں پیر کو چینی یوان کی امریکی ڈالر میں شرح تبادلہ گذشتہ ڈھائی ہفتے کی بلند سطح پر رہی،ٹوکیو فوریکس میں یوان گذشتہ جمعہ کے مقابلے میں 80 پپس کے اضافہ کے ساتھ 6.8110 فی ڈالر میں ٹریڈ ہوا۔ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے 0.15 فیصد گرنے کے بعد111.05 ین رہی جبکہ یورو کی شرح تبادلہ 1.1630ڈالر رہی۔ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائے 0.07 ڈاؤن کے ساتھ 95.075 رہی۔ترک لیرا امریکی ڈالر کے مقابلے فلیٹ رہا۔ایشیائی سپاٹ مارکیٹ میں سونا ڈالر کی کمزوری کے باعث پیر کو مہنگا ہوا اس کے سودے 0.14 فیصد اضافہ کے ساتھ 1,207.24 ڈالر فی اونس رہے۔