خبرنامہ

چین دنیا میں اسمارٹ فون کو فروع دینے والی واحدسپر پاور بن گیا

برلن (ملت + آئی این پی )چینی اسمارٹ فونز منڈی میں مسلسل تیزی سے چین دنیا بھر میں اسمارٹ فون کو فروع دینے والی سپر پاور بن گیا ، دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی کل فروخت 1 کھرب 4 ارب امریکی ڈالرز جبکہ چین میں اسمارٹ فونز کی فروخت 31 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابقجرمنی کے شہر نرن برجر میں واقع مارکیٹ ریسرچ ادارہ جی ایف کے گروپ نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابقمیں کہا گیا ہے چین میں اسمارٹ فونز کی منڈی میں مسلسل ترقی ہورہی ہے اور چین دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی منڈی کو فروع دینے کی اہم قوت بن رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری ششماہی میں دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت 1 کھرب 4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے اور چین میں اسمارٹ فونز کی فروخت کی رقم31 ارب70 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔