خبرنامہ

چین میں دس کمپنیوں کی رجسٹریشن کی منظوری

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی)چین کے سٹاک مارکیٹ ریگولیٹرز نے دس کمپنیوں کی درخواستیں اسٹاک ایکسچینجوں میں ابتدائی عوامی پیشکشکیلئے منظور کرلی ہیں،کمپنیوں کو 3.1ارب یوآن(450ملین امریکی ڈالر) تک کی سرمایہ کاری کی اجازت حاصل ہوگی۔چین کے سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے بیان کے مطابق ان میں سے چار کمپنیاں شنگھائی سٹاک ایکسچینج،ایک شینزن سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائز بورڈ اور پانچ نصدق سٹائل بورڈ میں رجسٹرڈ کی جائیں گی۔سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن ایکسچینجوں سے بات چیت کے بعد ان ابتدائی عوامی پیشکشوں کی حتمی منظوری دے گا،ابتدائی عوامی پیشکشوں کے موجودہ نظام کے تحت نئے حصص کی ایکسچینجوں میں شمولیت کو سیکیورٹیز ریگولیٹریز کمیشن کی منظوری سے مشروط کردیا گیا ہے۔