خبرنامہ

چین میں نجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، دو نوں پائلٹ ہلاک

شین یانگ (ملت + آئی این پی) چین کا ایک تربیتی طیارہ گذشتہ روز چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2پائلٹ ہلاک ہو گئے ، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ، یہ صوبہ جیلن کی ایک نجی کمپنی فوہینگ ایوی ایشن اکیڈیمی سے تعلق رکھتا تھا جو کائی ہو کے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے نے فوکو کاؤنٹی کے کائی ہو ایئر پورٹ سے پرواز کی تھی اور پرواز کے چند منٹ بعد ہی کریش ہو گیا ، معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔