خبرنامہ

چین نے مارچ کے دوران 9.17 ملین بیرل یومیہ خام تیل درآمد کیا،امریکا بڑی منڈی رہا

بیجنگ (ملت آن لائن + اے پی پی) گذشتہ ماہ مارچ کے دوران چین میں خام تیل کی درآمد عروج پر رہی،چین کی محکمہ جنرل کسٹم سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق چین نے مارچ میں 9.17 ملین بیرل (38.95 ملین ٹن ) یومیہ خام تیل درآمد کیا جو ریکارڈ حجم ہے۔اس سال فروری میں 8.286 ملین بیرل یومیہ خام تیل درآمد کیا گیا،جنوری تا مارچ کے دوران خام تیل کی کل درآمد میں گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 15فیصد کا اضافہ ہوا ۔چین نے امریکا سے مارچ میں 7.97 ملین بیرل یومیہ خام تیل درآمد کیا جبکہ سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں امریکی خام تیل کی درآمد کا کل حجم 8.17 ملین بیرل یومیہ رہا۔